شوبز اداکارہ  طلائی زیورات اور رقوم سے محروم 

اسلام آباد( اسٹاف رپورٹر ) شوبز اداکارہ کو رسی سے باندھ کر طلائی زیورات اور رقوم سے محروم کر دیا گیا ، تفصیلات کےمطابق تھانہ کھنہ پولیس کو شوبز اداکارہ سمبل چودھری نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ اچانک دروازے پر دستک ہوئی اور کہا گیا کہ میں فقیر ہوں میری مدد کی جائے، گھر کا مین گیٹ کھلا تھا تو میں فقیر کو کچھ پیسے دینے کی خاطر کمرے کی طرف گئی تو اسی دوران چار افراد گھر میں داخل ہو گے جن میں ایک شخص کو تقریبا ایک سال سے جانتی ہوں اسکا نام جابر شاہ ہے میں کیونکہ شوبز کے شعبہ سے منسلک ہوں اور جابر شاہ نے ایک سال قبل سر گودھا شادی کے لیے بطور ڈانسر بلایا تھا  تا ہم اسی دوران میں بیرون ملک چلی گی جہاں اس نے مجھ سے فون پر رابطہ کر کے اپنے پاس پروگرام میں شرکت کے لیے کہا اور میرے واپس آنے پر تقریبا 1 ماہ قبل دوبارہ رابطہ کیا اور پروگرام میں شرکت کرنے کا کہا میں نے انکار کیا جس کی رنجش پر وہ اپنے ساتھیوں سمیت آیا اور مجھے رسی سے باندھ کر گھر سے طلائی زیورات اڈھائی تولہ سونا، ملکی اور غیر ملکی کرنسی لے کر فرار ہو گئے،  پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے