اسلام آباد( اسٹاف رپورٹر ) لڑکے سے بداخلاقی کرنے ، گولی مار کر زخمی کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر پولیس نے چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ، تھانہ کرپا پولیس کو یاسین نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایاکہ گھر واپس آرہا تھا راستہ میں بلا نامی شخص آگیا اور میرے ساتھ باتیں کرتے ہوئے گھر کی طرف چل پڑے تھوڑے فاصلے پر نقیب جو گاڑیوں کا کام کرتا ہے آگیا اور دونوں لڑکے کو پسٹل دکھا کر خالی کھیت میں لے گئے وہاں پر نقیب نے بداخلاقی کرنے کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر نقیب نے ہوائی فائر کیا جو یاسین کی قمیض کے دائیں بازو کو چھو کر گزر گیا جس سے یاسین زخمی ہو گیا اور پھر نقیب نے لڑکے سے بد اخلاقی کی اور پھر دونوں ملزمان لڑکے کو ایک خالی مکان میں لے گئے نقیب کو فون آیا اور صدام پٹھان نامی شخص بھی آگیا وہاں پر صدام اور بلا نے اپنے بداخلاقی کرنے کی کوشش کی نقیب دوبارہ وہاں پر آیا اور دوسری دفعہ لڑکے کے ساتھ بد اخلاقی کی اور ڈراتے رہے کہ کسی کو بتایا تو جان سے ماردیں گے ، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے