این اے 193 کے ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد(اُمت نیوز) الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کی این اے 193 کے ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مستردکردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ این اے 193 کا ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواستپنجاب حکومت نے کی تھی۔
ذرائع کے مطابق درخواست پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن کوبھجوائی جس میں امن وامان کی صورتحال اورتھریٹس کے پیش نظر درخواست کی۔
ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب کا مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی اورخودکش حملوں کاخدشہ ہے، پولنگ اسٹاف کو اغوا کیا جاسکتا ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہےکہ پنجاب حکومت کی ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست الیکشن کمیشن نے مسترد کردی۔ الیکشن کمیشن ذرائع کےمطابق این اے 193راجن پور میں ضمنی انتخاب شیڈول کے مطابق ہوگا۔