راولپنڈی (اُمت نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان کارات گئے راولپنڈی میں بسنت پر سخت ایکشن لے لیا۔ ڈی ایس پی نیوٹاون اور ڈی ایس پی سٹی سمیت تھانہ ائیرپورٹ ، تھانہ رتہ اورتھانہ صادق آباد کے ایس ایچ او ز کومعطل کردیاگیا ہے۔
رات گئے مرتب ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق راولپنڈی میں بسنت کے دوران 3 افراد جاں بحق 60 سے زائد زخمی ہوئے، اعدود و شمار کے مطابق بسنت میں تھانہ رتہ امرال کی حدود میں سر میں گولی لگنے سے 20 سالہ نوجوان ارحم افضل جاں بحق ہوا، تھانہ وارث خان کے علاقے محلہ فضل آباد میں 14 سالہ کمیل علی پتنگ اڑاتے کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا، تھانہ سٹی کے علاقے موہن پورہ میں ہوائی فائرنگ سے زخمی 7 سالہ ہانیہ دوران علاج جاں بحق ہوئی، بچی کو سر میں اندھی گولی لگی تھی جو جان لیوا ثابت ہوئی، جبکہ 60سے زائد زخمی ہوئے، زخمیوں کو بے نظیر ہسپتال، ڈی ایچ کیو اور ہولی فیملی ہسپتال منتقل کیا گیا، ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 6 سالہ زینب، 18 سالہ منظور، 44 سالہ عبدالسلام بھٹی، 18 سالہ محسن، 8 سالہ محمد شایان، 7 سالہ شاہد، 12 سالہ شیر خان، 32 سالہ وقاص، 13 سالہ شاہزیب، 10 سالہ ایان، 4 سالہ احسن، 25 سالہ سلطان شاہ، 10 سالہ یاسین، 6 سالہ مطیع اللہ، 17 سالہ ایمان، 18 سالہ زین، 40 سالہ علی عباس، 12 سالہ کائف، 8 سالہ پاکیزہ، 17 سالہ عطا اللہ، 18 سالہ محسن، 11 سالہ دانیال، 20 سالہ محمد طعیب، 24 سالہ معیز اور 16 سالہ عرفان شامل ہیں، زخمیوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے جو اندھی گولیاں لگنے، ڈور پھرنے، چھت سے گرنے، کرنٹ لگنے اور پتنگ لوٹتے گاڑیوں سے ٹکرا کر زخمی ہوئے ہیں، مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج 10 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے ۔