اسلام آباد(اُمت نیوز) آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی ریٹ بڑھانے پرپاکستان نے اتفاق کرلیا ہے
وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق آئی ایم ایف کے مذاکرات پاکستان سے گزشتہ رات دیر تک جاری رہے، ہر نقطےکا بہت تفصیل سے آئی ایم ایف حکام جائزہ لے رہے ہیں،
اب صرف تکنیکی سطح کی بات چیت جاری ہے۔
حکام کےمطابق پاور سیکٹرکے معاملے پر تفصیلات طےکی جارہی ہیں، اس حوالے سے معاملات طے ہونے کے بعد اسٹاف لیول معاہدہ ہوجائے گا۔
حکام کا کہنا ہےکہ پاکستان نے آئی ایم ایف حکام کو جون تک غیر ملکی زرِمبادلہ حاصل ہونےکے ذرائع پر بھی تفصیل سے بریفنگ دی ہے، اب آئی ایم ایف حکام زرمبادلہ دینے والے ممالک سے بھی بات کررہے ہیں۔
حکام نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پاکستان سے متعلق سیاسی معاملات پرکوئی بات نہیں ہورہی۔