لاہور( اُمت نیوز) ضلعی انتظامیہ نے پاکستان سپر لیگ 8کے میچز لاہور میں کرانے کے لئےمیچز کے انعقاد کے لیے تمام ضروری اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
نگران حکومت کفایت شعار پالیسی اپنائے گی، پاکستان سپر لیگ 8 وی وی ائی پیز مائنس صرف درجہ چہارم ڈیوٹی ورکرز کو کھانا ملے گا ۔
ضلعی انتظامیہ نے پالیسی موڈ سیٹ کر دیا گیا ہے،335کلوز سرکٹ کیمرے نصب کر کے کنٹرول روم بھی فعال کر دیا گیا ہے ۔
شہر لاہور میں ہونے والےپاکستان سپر لیگ 8 کے مکمل ٹاسک اور ذمہ داریاں کمشنر و ڈپٹی کمشنر کو سونپ دی گئیں ہیں۔
فی میچ 30ہزار ٹکٹوں کی فروخت کر دی گئی،شائقین کرکٹ کے لئے تین سنٹر پوائینٹ ،فیروز پور روڈ اور کورنمنٹ کالج فار بوائز کو پارکنگ سائٹ ڈکلئیر کردیا گیا۔
قذافی سٹیڈیم 26 تاریخ سے مکمل سیل کر دیا جائے گا ،تمام ہوٹلز ،ریسٹورنٹ ،نجی دفاتر اور دوکانیں بند کروا دیے جائینگے۔میچ سے پہلے دو بجے تک روزانہ سرکاری نجی وکاروباری دفاتر بند کروانے کی ایڈوائزی بھجوا دی گئی ہے۔
پارکنگ اور سٹیڈیم کے باہر ایس ایم ڈیز لگانے کی ذمہ داری ایم سی ایل کے پاس ہے۔موبائل ہیلتھ یونٹ ، جبکہ پی سی ہوٹل میں عارضی چھ بیڈ کا ہسپتال بنا دیا گیا
عارضہ قلب کی صورت میں فوری طبی سہولت کے لئے ایمبولینس کی ذمہ داری پرائمری ہیلتھ محکمہ کے سپرد ہے اورشہر کے تمام ہسپتال کی ایمرجنسیز ہائی الرٹ ہونے کی وجہ سے کھلا رکھنے کے احکامات جاری کردی گئیں۔عارضی بلڈبنک بھی لگانے کی ذمہ داری ہیلتھ پرائمری کے سپرد کردی گئی۔