لاہور(اُمت نیوز) بینکنگ کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پیش ہونے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق زمان پارک میںعمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں راولپنڈی تنظیم کے رہنماؤں اور عہدیداروں سے مشاورت کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ عمران خان کی بینکنگ کورٹ میں پیشی کے معاملے میں اہم فیصلہ کر لیا گیاہے۔ راولپنڈی ڈویژون کے عہدیداروں کو عمران خان کے استقبال کی تیاریاں کرنے کی ہدایت کردی گئیہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ پارٹی کے سینئر رہنما بھی عدالت جائیں گے۔
اجلاس میں غلام سرور خان، واثق قیوم عباسی، علی نواز اعوان، فواد چوہدری اور دیگر موجود تھے۔