اسلام آباد(امت نیوز)حکومت میں شامل تین جماعتوں نےسپریم کورٹ میں انتخابات سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں فل کورٹ بنانے کی درخواست دائر کردی
پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلزپارٹی اور جمعیت العلمائے اسلام ف سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختوانخوا میں انتخابات سے متعلق از خود نوٹس کیس میں فل کورٹ بنانے کےلیے درخواست دے دی ہے
درخواست فاروق ایچ نائیک،کامران مرتضیٰ اور منصور عثمان ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کیس کی سماعت کیلئے تمام ججز پر مشتمل فل کورٹ بنائی جائے اور فل کورٹ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو فل کورٹ میں شامل نہ کیا جائے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دونوں ججز پہلے سے اپنا مائنڈ کیس میں اپلائی کرچکے ہیں، کئی آئینی، قانونی اور عوامی اہمیت کے سوال سامنے آ چکے ہیں جن پر سماعت ضروری ہے۔