عثمان بزدار طلبی کے باوجود 14ویں مرتبہ نیب لاہور پیش نہیں ہوئے۔ فائل فوٹو
عثمان بزدار طلبی کے باوجود 14ویں مرتبہ نیب لاہور پیش نہیں ہوئے۔ فائل فوٹو

عثمان بزدار کے گرد نیب کا گھیرا مزید تنگ

لاہور(امت نیوز)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے گرد نیب کا گھیرا تنگ ہونے لگا۔۔ نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس اور جائیداديں بنانے کے الزام میں عثمان بزدار اور ان کی فیملیز کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
نيب نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونيو کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں 28 فروری تک نيب لاہور کو عثمان بزدار کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔


مراسلے کے مطابق عثمان بزدار کے خاندان کے دس افراد کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے، عثمان بزدار کے تمام فیملی ارکان کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ عثمان بزدار یا فیملی کے نام پر پراپرٹی، زمین، تحائف اور وراثتی جائیداد کا ریکارڈ مانگا گیا ہے۔