کراچی:پولیس افسرکی گاڑی کی مبینہ ٹکر سے بچہ جاں بحق

حادثے میں ایک خاتون اور دو بچے زخمی، پولیس افسر کی ڈبل کیبن گاڑی میں فیملی سوار تھی،عینی شاہدین

               
February 25, 2023 · اہم خبریں, شہر گزشت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں سپرہائی وے پر پولیس افسر کی گاڑی کی مبینہ ٹکر سے ایک بچہ جاں بحق اور خاتون سمیت دو بچے زخمی ہوگئے
حادثے کا شکار ہونے والی فیملی سڑک پار کررہی تھی
عینی شاہدین کے مطابق پولیس افسر کی ڈبل کیبن گاڑی میں فیملی سوار تھی،حادثے کے بعد ڈرائیور نے فرارہونے کی کوشش کی
علاقہ مکینوں کی مدد سے پولیس افسر کی گاڑی کو روک لیا گیا ،گاڑی تھانے منتقل کردی گئی
ایسٹ زون پولیس نے حادثے سے متعلق مؤقف دینے سےانکارکردیا ہے ،جبکہ تھانہ سائٹ سپر ہائی وے اور سچل پولیس بھی حدود تسلیم کرنےسے انکاری ہیں
پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کی ذمہ دار ڈبل کیبن گاڑی ایس پی فارنر سیکیورٹی سیل توحیدرحمان میمن کے زیر استعمال ہے
ایس پی توحیدرحمان میمن کی فیملی گاڑی میں کراچی سے اندورن سندھ جارہی تھی