لاہور(امت نیوز)چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دے دی۔
درخواست عمران خان کے وکیل سردار مصروف خان عابد نے تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں جمع کروائی ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مقدمہ تحریک انصاف کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلئے درج کیا گیا، ہمیشہ قانون کی بالادستی و حمکرانی پر یقین رکھا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ میرے خلاف مقدمے کو خارج کیا جائے۔
خیال رہے کہ عمران خان کے خلاف اقدام قتل اور کارِسرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے اور یہ مقدمہ محسن شاہنواز رانجھا کی مدعیت میں درج کیاگیاتھا۔
عمران خان پرالیکشن کمیشن کےفیصلے کے خلاف احتجاج کرنے پر مقدمہ درج کیاگیا تھا۔