راولپنڈی( اسٹاف رپورٹر ) تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاری کے دوران مقامی صحافی پرمبینہ تشدد کا مقدمہ سابقہ رکن صوبائی اسمبلی سیمابیہ طاہر اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
تھانہ وارث خان پولیس کو طیب گوندل نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایاکہ میں بطور صحافی فرائض سر انجام دے رہا ہوں راولپنڈی کمیٹی چوک میں موجود کوریج کر رہا تھا کہ ایم پی اے سیمابیہ طاہر اور ان کے ہمراہ کارکنوں نے مجھے کوریج کرنے سے روکا اور تھپر مارا میں نے جب ان سے کہا کہ مجھے کیوں مار رہے ہیں تو مزید کارکنوں نے گالیاں دیتے ہوئے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں مجھے اندرونی اور بیرونی چوٹیں پہنچی ، مار پیٹ کے نتیجے میں میرا موبائل فون سیمابیہ طاہر اور ان کے کارکنوں نے چھین کر توڑ دیا اور بٹوا بھی چھین لیا میرے ساتھ صمابیہ طاہر اور ان کے کارکنان نے بے حد نا انصافی کی ہے
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے