مصر (اُمت نیوز)مصر میںمسلح افراد کا پوسٹ آفس پر حملہ کرتے ہوئے 14 لاکھ پاؤنڈ لیے اور فرار ہوگئے۔ یہ رقم 46 ہزار ڈالر کے برابر بنتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 3 نقاب پوش افراد نیودمیاط پوسٹ آفس پر دھاوا بول دیا، 3 ملازمین کو اسلحہ کے زور پر حراست میں لے لیا ۔
یہ ملازمین کام کے اوقات ختم ہونے پر اپنا کام ختم کر رہے تھے۔ ڈاکوؤں نے ملازمین کو رسیوں سے باندھ دیا۔
ڈکیتی کی اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ لگ بھگ مصر کے تمام میڈیا آؤٹ لیٹس سے اس خبر کو نشر کیا۔
پولیس کے مطابق یہ واردات صر ف 7 منٹ کے اندر انجام دی گئی۔ آغاز میں بندوق برداروں نے پولیس سٹیشن کے بالکل ساتھ موجود پوسٹ آفس سنٹر پر دھاوا بولا
پہلے ایک سکیورٹی اہلکار پر حملہ کیا گیا پھر تین ملازمین کو یرغمال بنا لیا اور لوٹ مار شروع کردی۔
سیکورٹی سروسز نے اندرونی نگرانی کے کیمروں کے ذریعے بنائی گئی ویڈیو کا جائزہ لیا اور لوٹ مار کرنے والوں کی شناخت کی۔
سکیورٹی اہلکاروں نے کارروائی شروع کی اور سب سے پہلے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
اس کے بعد انہوں نے ایک خاتون کو حراست میں لیا ۔ یہ خاتون بھی ڈکیتی کی واردات میں حصہ لے رہی تھی
ڈاکوؤں میں سے ایک ڈاکو پوسٹ آفس میں کام کرنے والے ملازم کا رشتہ دار تھا۔ تیسرے ڈاکو کو گرفتار کرنے کی کوشش جاری ہے