رات گئے راولپنڈی کے 13تھانیدار تبدیل

راولپنڈی ( اسٹاف رپورٹر) سی پی او راولپنڈی نے رات گئے راولپنڈی کے 13 ایس ایچ اوز کے تقرر کے احکامات جاری کر دیئے ،
سی پی او سید خالد ہمدانی کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق سب انسپکٹر شوکت علی کو ایس ایچ او تھانہ رتہ امرال , انسپکٹر محمد افتخار احمد کو پولیس لائن سے ایس ایچ او پیرودھائی، عامر خان کو پیرودھائی ایس ایچ او سے خدمت سنٹر لیاقت باغ، انسپکٹر ندیم ملک کو خدمت سنٹر ون فائیو لیاقت باغ سے پولیس لائن، انسپکٹر جاوید اقبال کو سکیورٹی ڈویژن سے ایس ایچ او وارث خان ،سید شاہد عباس گیلانی کو ایس ایچ او وارث خان سے پولیس لائن، انسپیکٹر خضر حیات کو پولیس لائینز سے  ایس ایچ او صادق آباد ، سب انسپکٹر عمار خان کو ایس ایچ او ریس کورس ، سب انسپکٹر عدیل کو ایس ایچ او مورگاہ، آفتاب احمد کو ایس ایچ او مورگاہ سے پولیس لائن،انسپکٹر نصیر شاہ کو ایس ایچ او ٹیکسلا ، انسپکٹر حماد کو ایس ایچ او ٹیکسلا سے پولیس لائن ، عبدالعزیز کو ایس ایچ او صدر بیرونی،  سب انسپکٹر فیضان  ایس ایچ او دھمیال ، محمد حسنین کو ایس ایچ او چکری،  محمد عقیل کو ایس ایچ او کلر سیداں ،محمد اسامہ کو ایس ایچ او پھگواری ،انسپکٹر محمد بشارت  کو ایس ایچ او کوٹلی ستیاں تعنیات کر دیا گیا ہے  ،