لاہور(اُمت نیوز) پاکستان سپر لیگ کیلئے لگائے گئے سکیورٹی کیمروں کاسامان چوری ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 19 اور 22 فروری کو نامعلوم ملزمان نےقذافی اسٹیڈیم کے قریب 2 مختلف وارداتیں کیں ہیں
نامعلوم چور میچز کی سیکیورٹی کے لیے لگائے سی سی ٹی وی کیمروں کی بیٹریاں، فائبر کیبل سمیت دیگر سامان چوری کرکے لے گئے۔
ایف آئی آر کے مطابق چوری کیے گئے سامان کی مالیت 9 لاکھ 82 ہزار روپے ہے۔
گلبرگ پولیس نے دونوں وارداتوں کے 2 مختلف مقدمات درج کر لیے ہیں، پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے۔