کراچی (اُمت نیوز) لڑکا بن کر موٹر سائیکل چوری کرنے والی لڑکی کوجوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نےعدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزمہ ثمرین عرف مشا مختلف علاقوں سے موٹرسائیکلیں چوری کرکے حب بلوچستان لے جا کر فروخت کرتی تھی۔ ملزمہ اپنے ساتھی کے ہمراہ وارداتیں کرتی تھی
لڑکوں کا روپ دھار کر ملزمہ ثمرین عرف مشا کوکراچی کے مختلف علاقوں میںموٹر سائیکل چوری کر تی تھی ۔ملزمہ ثمرین عرف مشا کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں پیش کیا گیا
عدالت نے ملزمہ کو عدالتی ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا، ملزمہ کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کر دی گئی۔جس پر27 فروری کیلئے سرکاری وکیل کو نوٹس جاری کر دیےگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ ثمرین عرف مشا مختلف علاقوں سے موٹرسائیکلیں چوری کرکے حب بلوچستان لے جا کر فروخت کرتی تھی۔ ملزمہ اپنے ساتھی کے ہمراہ وارداتیں کرتی تھی۔