شمالی کوریا (اُمت نیوز) ہالی ووڈ فلموں پر شمالی کوریا میںپابندی لگا دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کے محلوں میں متعدد اجلاس منعقد کیے گئے تاکہ والدین کو حکام کی جانب سے ان لوگوں کے خلاف عدم برداشت سے آگاہ کیا جا سکے
غیر ملکی فلمیں دیکھتے پکڑے گئے بچے کے والد کو 6 ماہ لیبر کیمپ بھیج دیا جائیگا، بچوں کو 5 سال تک سماجی خدمات انجام دینا ہوں گی
غیر ملکی ذرائع کا کہنا ہے کہ پروگرام دیکھتے ہوئے پکڑے جانے والے بچے کے والد کو چھ ماہ کی مدت کے لیے لیبر کیمپ میں بھیج دیا جائے گا اور ان کے بچوں کو پانچ سال کے لیے سماجی خدمات انجام دینے پر مجبور کیا جائے گا
اخبار دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق جو لوگ جنوبی کوریا کی ثقافت کے مطابق بات کرتے، ناچتے یا گاتے پکڑے جائیں گے، انہیں چھ ماہ کے لیے کیمپوں میں کام کرنے کی سزا بھی دی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق پیانگ یانگ کے حکام نے والدین سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے بچوں کو ریاست کے سوشلسٹ نظریات کے مطابق تعلیم دیں۔