سپریم کورٹ نے جسٹس مظاہر نقوی کی حکم امتناع  دینے کی درخواست مسترد کر دی، فائل فوٹو
سپریم کورٹ نے جسٹس مظاہر نقوی کی حکم امتناع  دینے کی درخواست مسترد کر دی، فائل فوٹو

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف جوڈیشل ریفرنس کی نقول باقی4 ممبران کو بھی ارسال

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف جوڈیشل ریفرنس کی نقول سپریم جوڈیشل کونسل کے باقی4 ممبران کو بھی ارسال کر دی گئیں۔

میاں داﺅد ایڈووکیٹ نے ریفرنس کی نقول بذریعہ درخواست ارسال کیں ،سپریم جوڈیشل کونسل کے ممبران کو ریفرنس کی نقول برائے اطلاع ارسال کی گئیں ۔

میاں داﺅد ایڈووکیٹ کا کہناتھاکہ معزز جج کیخلاف ریفرنس 23 فروری کو بذریعہ پوسٹ دائر کیا،سیکریٹری جوڈیشل کونسل کسی بھی ریفرنس کی نقول متعلقہ ممبران کو فراہم کرے ، معلوم ہوا ہے ابھی تک ریفرنس کی نقول تمام ممبران کو فراہم نہیں کیں ۔

میاں داﺅد ایڈووکیٹ نے کہاکہ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کونسل 5 ممبران پر مشتمل ہے، باقی ممبران میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سردار طارق مسعود شامل ہیں ۔