ٹورانٹو:کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میں پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار شاہد کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں سینئراداکار محفوظ رہے۔
ذرائع کے مطابق اداکار شاہد دوست کے گھر کھانے پر جارہے تھے کہ اس دوران اچانک ان کی گاڑی بے قابو ہوکر ٹریلر سے ٹکراگئی۔
حادثے سے متعلق سوشل میڈیا پر شاہد کا پیغام بھی سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’اللہ کا شکر ہے آپ سب کی دعاؤں سے میں بالکل ٹھیک ہوں، کل رات ٹورانٹو میں حادثہ پیش آیا تھا۔
شاہدکے مطابق ’میں اپنے دوست ناصر کے گھر کھانے پر جارہا تھا کہ اس دوران گاڑی سلپ ہوکر ٹریلر سے ٹکرا گئی یہ بہت بڑا معجزہ ہے کہ آپ سب کی دعاؤں سے میں بچ گیا‘۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں حادثے کا شکار شاہد کی گاڑی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔