ایبٹ آباد:نوید اکرم عباسی :ایبٹ آباد کے علاقے تھانہ حویلیاں کے گاؤں چٹ پڑی میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق،4 جھلس کر زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ حویلیاں کے گاؤں چٹ پڑی میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ذہیب ولد منظور موقع پر جانحق ہوگیا جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے جن میں دو افراد کی حالت انتہائی نازک ہے،دیگر زخمیوں میں حمزہ ولد عبدالمجید، روائت ولد گلزمان، طفیل ولد محمد اقبال، حسن جلیل ولد جلیل ،عمر فاروق ولد محمد استم شامل ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایبٹ آباد پولیس، ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا،دو افراد کو ایبٹ آباد ایوب میڈکل کمپلکس میں منتقل کردیا گیا ۔
ترجمان پولیس ترجمان ریسکیو ومقامی ذرائع کے مطابق بارش سے بچنے کےلیے پہاڑ میں بنائی گئی جگہ میں بیٹھے افراد آسمانی بجلی کی زد میں آگئے تھے۔