نوازشریف تاحیات نااہل اور بھگوڑا ہیں، شہباز شریف نے ان کی ضمانت دی ان کےخلاف بھی کیس ہونا چاہیے۔ فائل فوٹو
نوازشریف تاحیات نااہل اور بھگوڑا ہیں، شہباز شریف نے ان کی ضمانت دی ان کےخلاف بھی کیس ہونا چاہیے۔ فائل فوٹو

شہبازشریف جیسا مانگنے کا ماہر دنیا میں کوئی نہیں،پرویز الہی

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہاہے کہ شہبازشریف جیسا مانگنے کا طرہ امتیاز دنیا میں کسی کے پاس نہیں ، شہبازشریف کو فقیروں کی گینز بک میں شامل کردیاجائے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی رہنماپرویز الٰہی سے اعجاز شاہ زبیراحمد ،زین علی بھٹی ، فیاض تبسم ودیگر سیاسی رہنماﺅں نے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہاکہ شہبازشریف نے کابینہ میں کہا چائے میں چینی نہیں اور کھانے کو بسکٹ نہیں ملیں گے ، ہر وزیر اپنا بجلی کا بل خود ادا کرے گا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھا کہ آئی ایم ایف شہبازشریف کے شادیانے بجا رہا ہے ،آئی ایم ایف کہتا ہے اتنا سمجھ دار وزیراعظم دنیا میں نہیں دیکھا۔

انہوں نے کہاکہ شہبازشریف جیسا مانگنے کا طرہ امتیاز دنیا میں کسی کے پاس نہیں ، شہبازشریف کو فقیروں کی گینز بک میں شامل کردیاجائے ۔