سرگودھا: جیل بھرو تحریک کے فوکل پرسن سینیٹر اعجاز چوہدری نے وفاقی وزیر داخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ ہمت کریں، چار دن میں ہی بس ہو گئی، پولیس گرفتاری دینے والے کے سامنے سے بھاگ رہی ہے۔
انہوں نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہزاروں لوگ پشاور اور ملتان میں موجود تھے لیکن رانا ثنا کی ٹیم گرفتاریوں کے بجائے بھاگ گئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ رانا ثنا اللہ کل کی تیاری کریں، ضلع بھر سے کل سینکڑوں لوگ گرفتاریاں دیں گے۔