راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں کمسن بچی سمیت دو افراد کو قتل جبکہ سات کر زخمی کر دیا گیا،
تھانہ گنج منڈی پولیس کو نواب علی نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میری بیٹی وانیہ عمر8 سال گھر کے صحن میں دیگر بچوں کےساتھ کھیل رہی تھی کہ اچانک گرگئی، جسکو سر پر چوٹ لگی اور خون نکلنا شروع ہوا تو ہم اسے فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال لے کر گئے جہاں ڈاکٹروں نے ہمیں بتایا کہ بچی کو سر پر گولی لگی ۔ بچی دوران علاج انتقال کرگئی
رتہ امرال پولیس کو امتیاز خان نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ سعید خان نے مجھے بذریعہ فون اطلاع دی کہ آپ کے بھتیجے اکرم جو ریلوے ورکشاپ روڈ پر سروس اسٹیشن کا کام کرتا ہے کو کسی نے بذریعہ اسلحہ آتشیں فائر کرکے شدید زخمی کیا ہے جسکو ہم اسپتال لیکر جارہے تھے کہ زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہوگیا
تھانہ پیرودہائی کی حدود میں شیر شاہ اور اویس کو مبینہ طور پر مرتضیٰ افتخار اور 3 نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار کر کے زخمی کر دیا،صادق آباد کی حدود میں محمد سلیم کو ہارون اور اس کے بیٹے نے زخمی کر دیا،صدرواہ کینٹ کی حدود میں اصغر علی اور سمیع اللہ کو قیصر، اسد وغیرہ نے زخمی کر دیا،
پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے،