لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے پندرہویں میچ میں لاہور قلندر نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 242 رنز کا ہدف دےدیا ۔لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں پر 241 رنز جوڑے
لاہور قلندرز کی اننگز کی خاص بات اوپنرفخر زمان کی دھواں دھار اننگز تھی ، انہوں نے صرف 45 گیندوں پر 96رنز کی طوفانی بیٹنگ کی ۔ ان کی اننگز میں 10 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی مدمقابل ہیں، میچ کا ٹاس قلندرز کے حق میں آیا تو کپتان شاہین آفریدی نے پہلے بیٹنگ کرنے کا اعلان کیا۔
لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور مرزا بیگ نے کیا مگر اچھا آغاز نہ مل سکا کیونکہ وہاب ریاض نے مرزا بیگ کو 7 کے مجموعی اسکور پر پویلین کی راہ دکھائی۔ بعد ازاں عبداللہ شفیق اور فخر زمان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا اور 100 رنز کی شراکت داری قائم کر کے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔
بارہویں اوور میں عبداللہ شفیق 75 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، یوں 127 کے مجموعی اسکور پر قلندرز کی دوسری وکٹ گری۔
فخر زمان کی وکٹ 219کے مجموعی اسکور پر گری