سوات میں ہوم رن اسکینگ اینڈ سنو بورڈنگ فیسٹیول

سوات (بیورورپورٹ) خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور مالم جبہ اسکی ریزورٹ انتظامیہ کے تعاون سے ہوم رن اسکینگ اینڈ سنو بورڈنگ فیسٹیول کا انعقادکیا گیا

سنو بورڈنگ اینڈ اسکینگ مقابلوں میں 80 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا

تقریب میں کمشنر مالاکنڈ شاہد اللہ، بریگیڈ کمانڈر 6 بریگیڈ ساجد اکبر مہمانان خصوصی تھے، فیسٹیول میں چترال، گلگت بلتستان، ہنزہ، اسلام آباد، پنڈی، لاہور، سوات، دیر اور مالم جبہ سمیت مختلف علاقوں سے اتھلیٹس شریک ہوئے،

فیسٹیول میں خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے روایتی رباب موسیقی کابھی اہتمام کیا گیا تھا، فیسٹول میں مرد اور خواتین نے مقابلوں میں حصہ لیا اور خوب مقابلے کئے،خواتین سنو بورڈنگ مقابلوں میں دیر کی ثمر خان اور مردوں میں عمیس حسین نے پہلی پوزیشن حاصل کی،مردوں کے اسکینگ مقابلوں میں زاہد خان نے پہلی، شیر غنی نے دوسری اور الیاس نے تیسری پوزیشن حاصل کی،

خواتین اسکینگ مقابلوں میں بشریٰ نے پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی،خواتین سنو بورڈنگ میں دوسری پوزیشن عائشہ اور تیسری اقراء نے حاصل کی

اس موقع پر شاہد اللہ کمشنر ملاکنڈ نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے، عنقریب مزید بین الاقوامی کھلاڑی یہاں ایکشن میں دکھائی دیں گے،سرمائی سیاحت کے فروغ کیلئے مختلف فیسٹیولز ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی منعقد کررہے ہیں،سیاح بلا خوف سوات آئے اور حسین مقامات کی سیر سے لطف اندوز ہوں، تقریب کے آخر میں پوزیشن ہولڈرز کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔