ملزم عثمان ڈار کی بیرون ملک روانگی اے ٹی اے کے سیکشن28 کی خلاف ورزی ہے، فائل فوٹو
ملزم عثمان ڈار کی بیرون ملک روانگی اے ٹی اے کے سیکشن28 کی خلاف ورزی ہے، فائل فوٹو

ٹھیکے میں کرپشن کا الزام:عثمان ڈار کے پی اے کا اقبالی بیان سامنے آگیا

لاہور(امت نیوز)سابق چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام عثمان ڈار کے پرسنل اسسٹنٹ  جاوید علی کا اقبالی بیان سامنے آگیا۔

جاوید علی نے اپنے ویڈیو بیان میں اعتراف کیا کہ این اے67 کی 4 یونین کونسلز کے 5 ٹھیکے داروں سے 50 لاکھ روپے جمع کیے اور عثمان ڈار کے بھائی احمد ڈار کو  50 لاکھ روپےکمیشن دیا۔

عثمان ڈار کے مبینہ فرنٹ مین جاوید علی کا اعترافی بیان سامنے آنے کے بعد جاوید علی کی مبینہ آڈیو بھی سامنے آ گئی، آڈیو میں جاوید علی دہاڑی لگانے کی بات کر رہا ہے

عثمان ڈار اور جاوید علی کے وکیل کی مبینہ آڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے، آڈیو میں وہ بتا رہے ہیں کہ جاوید علی کو برہنہ نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے جاوید علی اور عثمان ڈار کو ساتھ بٹھا کر پریس کانفرنس کی تھی اور الزام لگایا تھا کہ جاوید علی پر تشدد کرکے اس سے بیان لیا گیا ہے