راجن پور، این اے 193 کےضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کامیاب

 

راجن پور (اُمت نیوز) راجن پور میں این اے 193 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی بھاری مارجن سے جیت گئی ہے۔ ن لیگ اور پی پی کے امیداروں کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے محسن لغاری 90 ہزار 3 سو 92 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہے۔ جبکہ ان کے خلاف ن لیگ کے عماری لغاری 55 ہزار 2سو اٹھارہ ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے اختر حسن گورچانی20 ہزار74 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔
راجن پور میں ضمنی انتخابات جتنے کی خوشی میں پی ٹی آئی کی جانب سے جشن منایا گیا ہے، ڈھول کی تھاپ پر رقص ، مٹھائی تقسیم کی گئیں۔ کئی مقامات پر آتش بازی بھی کی گئی ہے۔

حلقہ این اے 193 میں ضمنی انتخاب کیلئے صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہا، 3 لاکھ 79 ہزار 204 کے قریب ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔
ضمنی الیکشن میں 11 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا تاہم اصل مقابلہ (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان تھا، محسن لغاری اور عمار لغاری میں کانٹے کا مقابلہ ہونے کی توقع کی جا رہی تھی لیکن نتائج اس کے برعکس آئے ہیں، پیپلز پارٹی کے اختر حسن گورچانی بھی یہاں سے امیدوار ہیں۔

واضح رہے راجن پور کے حلقہ این اے 193 کی نشست پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردار جعفر لغاری کے انتقال پر خالی ہوئی تھی، اس سے قبل پنجاب حکومت کی جانب سے این اے 193 کا ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست بھی کی گئی تھی۔