سی ایس ایس خصوصی امتحان 2023کا شیڈول جاری

اسلام آباد(اُمت نیوز) سی ایس ایس خصوصی امتحان 2023کا شیڈول جاری کر دیاگیا ہے، خصوصی امتحان کیلئے عمر کی بالائی حد 35 سال مقرر کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی ایس ایس خصوصی امتحان 14مئی کو ہوگا،خصوصی امتحان ایم سی کیوز کی بنیاد پر لیا جا ئے گا۔
امتحان میں خیبر پختونخوا کی خواتین اور اقلیتیں حصہ لے سکیں گے،پنجاب اور آ زاد کشمیر سے صرف اقلیتی امیدوار حصہ لے سکیں گے
سندھ اور بلوچستان تمام علاقوں کے امیدوار حصہ لے سکیں گے۔
سابقہ فاٹا کے تمام علاقہ جات کے امیدوار خصوصی امتحان میں حصہ لے سکیں گے۔خواہشمند امیدوار 14مارچ 2023 تک آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں
خصوصی امتحان ان ریجن کوٹہ کی خالی آسامیوں کیلئے منعقد کیا جا رہا ہے،فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے پبلک نوٹس جاری کر دیا۔