سیالکوٹ (اُمت نیوز) سیالکوٹ میں خونی ڈور گلے میں پھرنے سے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا ہے۔۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ سیالکوٹ کے علاقے ایمن آباد روڈ پر پیش آیا ہے۔ جس میں 22 سالہ غلام حسین موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ ایک اور واقعہ نیکا پورہ کے علاقہ میں پیش آیا جہاں عبدالصبور نامی شہری گلے میں دوڑ پھرنے سے زخمی ہو گیا۔
سیالکوٹ میں پولیس کی جانب سے مقدمات گرفتاریاں بھی بے سودنکلیں، عوامی بے حسی کا عمل جاری ہے،
پتنگ بازی کے علاوہ ہوائی فائرنگ کے متعدد واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں ۔