کراچی: شہر بیشتر تاجر تنظیموں نے آج کاروبار کھلا رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہڑتال سے چھوٹے تاجرزیادہ متاثر ہوں گے۔
مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ٹی ایل پی نے ہڑتال کی کال دی ہے جس پر تاجروں کا کہنا ہے موجودہ خراب معاشی صورت حال میں کاروبار بند کرنا ممکن نہیں۔
مزید کہا کہ مہنگائی کے خلاف احتجاج اور دھرنے کی حمایت کرتے ہیں لیکن موجودہ صورت حال سے سب سے زیادہ چھوٹے تاجر اور دھاڑی دار طبقہ متاثر ہوگا۔