اسلام آباد: عسکری قیادت کا آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 4 سال مکمل ہونے پر قوم کو خراج تحسین پیش کیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ بھارت نے پلوامہ فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان پربزدلانہ حملے کی کوشش کی، کسی بھی مہم جوئی کا قوم کے تعاون سے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
27 فروری 2019 کو پاکستان کی مسلح افواج نے قوم کا سر فخر سے بلند کرتے ہوئے بھارت کا غرورخاک میں ملا یا، بالاکوٹ پر کی گئی بھارتی مہم جوئی پر بھرپورجوابی وارکیا۔
CJCSC, Services Chiefs & AFs of Pak pay tribute to the resilience of nation & resolve of AFs displayed during Operation Swift Retort. Under the pretext of false flag Pulwama attack, India stage managed a cowardly attack on a fictitious target. 1/3
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 27, 2023
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دوران پاکستان نے مؤثر کارروائی میں 2 بھارتی جنگی طیارے گرائے اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا، جس کے بعد “ Tea Is Fantastic“ بھارتی فضائیہ کی ناکامی کا استعارہ بن گیا۔
بعدازاں جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کورہا کرکے پاکستان نے امن پسندی کا ثبوت دیا۔
سرپرائزڈے سے واضح ہے کہ مسلح افواج وطن عزیز کو درپیش ہر چیلنج سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے تاہم دشمن نے جارحیت مسلط کی توجواب آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ جیسا ہوگا۔
The daring, resolute & measured response from Pakistan thwarted Indian nefarious designs. Let this day be a reminder that while being a peace-loving nation, Pak AFs are ever ready, not only to defend every inch of motherland, 2/3
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 27, 2023
دوسری جانب ترجمان پاک فوج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ پیغام میں عسکری قیادت کا آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 4 سال مکمل ہونے پر قوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت نے پلوامہ فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان پر بزدلانہ حملےکی کوشش کی ہے، پاکستان نے جرآت مندانہ انداز میں بھارت کے مذموم عزائم ناکام بنائے۔