اسلام آباد:عوام کو مشتعل کرنے کے الزام میں گرفتار معروف دفاعی و سیاسی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو آج اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ عدالت میں پولیس لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کرے گی۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کوآج ہی علی الصبح اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا تھا۔
مقدمہ مجسٹریٹ اویس خان کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 153 اے اور 505 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔