ہرنائی(امت نیوز) بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلے کی کان کے قریب فائرنگ سے 4 کان کن جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق دہشت گروں نے خوست کوئل مائنز ایریا میں کان کنوں کے ڈیرے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 کان کن جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے کوئلے کی 11 کانوں کو بھی آگ لگا دی جبکہ واقعے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ لیویز حکام کے مطابق لیویز فورس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔