ہوٹل ڈی پیرس سے ایک شخص کے قبضے سے متعدد پاسپورٹ و شناختی کارڈ برآمد ہوئے، فائل فوٹو
ہوٹل ڈی پیرس سے ایک شخص کے قبضے سے متعدد پاسپورٹ و شناختی کارڈ برآمد ہوئے، فائل فوٹو

ضمانت مسترد ہونے پرسی ٹی ڈی افسرکمرہ عدالت سے گرفتار

کراچی: اغوا برائے تاوان کے کیس میں سی ٹی ڈی کے افسر کو ضمانت مسترد ہونے پر کمرہ عدالت سے گرفتارکر لیا گیا۔

اغوا برائے تاوان کیس میں سی ٹی ڈی افسر شعیب قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی،شعیب قریشی کو ضمانت مسترد ہونے پر کمرہ عدالت سے گرفتارکرلیاگیا۔

رپورٹ کے مطابق شعیب قریشی کو تحقیقاتی رپورٹ میں مجرم قراردیا گیا ہے ،پولیس افسر کیخلاف محکمانہ کارروائی کی بھی استدعا کی گئی ہے ۔