اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چوروں کے تابوت سپریم کورٹ سے نکلیں گے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اس بلڈنگ سے آئین و قانون کا فیصلہ آئے گا۔گینگ آف فائیو جو اس بلڈنگ کو آنکھیں دکھا رہے ہیں، یہ وہی چور ہیں جو اپنی چوری چھپانے آئے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ راجن پور میں کل ان کو پتا لگ گیا ہے۔ یہ کفن دفن کا بندوبست کرلیں۔ ان شا اللہ ان چوروں کے تابوت اسی سپریم کورٹ سے نکلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اب چور لٹیرے کہیں گے کہ بینچ بناؤ۔ یہ نوے کی دہائی کی طرح ججوں کو دھمکانا چاہتے ہیں، اپنے حق میں فیصلے کرنا چاہتے ہیں۔ اسمبلیاں بحال نہیں ہونی چاہییں، الیکشن ہونے چاہییں۔