لاہور: مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ۔
درخواست رانا شاہد ایڈووکیٹ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی، درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ مریم نواز نے سرگودھا میں ورکر تنظیمی کنونشن میں تقریر کرتے ہوئے ججز پر الزامات لگائے۔
ججز کی تصاویر ٹی وی چینلز پر دکھائی گئیں،مریم نواز نے بغیر ثبوت تقریر میں ججزکو اسکینڈلائز کیا۔ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔