کراچی: گلستان جوہر میں قتل کیے گئے پرائیویٹ اسکولز پاکستان کے وائس چیئرمین خالد رضا کو ماڈل کالونی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
نماز جنازہ میں اہل خانہ،عزیزواقارب، جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور کارکنان، شعبہ درس و تدریس سے وابستہ افراد، وی سی این ای ڈی یونیورسٹی ڈاکٹر سروش لودھی، علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ان کی نماز جنازہ جامعہ مسجد رحمانیہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی امامت میں ادا کی گئی۔
قتل کی تحقیقات جاری ہیں، ملزمان انتہائی تربیت یافتہ تھے جنہوں ںے ایک ہی گولی سر پر ماری اور فرار ہوگئے۔
گلستان جوہر میں ٹارگٹ کرکے قتل کیے جانے والے خالد رضا کے قتل کی ذمے داری سوشل میڈیا پر علیحدگی پسند تنظیم نے قبول کی ہے، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔