انقرہ: ترکیہ میں ایک مرتبہ پھر 5.6 شدت کا زلزلہ آیاگیا جس کے نتیجے میں اطلاعات کے مطابق ایک شخص جاں بحق،69 افراد زخمی ہو گئے جبکہ متعدد عمارتیں تباہ ہو گئیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر چار منٹ پر آیا۔
عالمی اور مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 تھی جبکہ گہرائی 6.96 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
یسیلیورٹ کے میئر مہمت سینار نے ہیبر ترک ٹیلی ویژن کو بتایا کہ قصبے میں متعدد عمارتیں منہدم ہوئیں، جن میں ایک چار منزلہ عمارت بھی شامل ہے جس میں ایک باپ اور بیٹی پھنس گئے تھے۔
ترکیہ کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ (اے ایف اے ڈی) کے صدر یوسف سیزر کے مطابق ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صوبہ ملاتیا سمیت دیگر صوبوں میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔