بیشتر پاکستانیوں کا تعلق گجرات سے ہے جو براستہ دبئی لیبیا پہنچے تھے۔فائل فوٹو
بیشتر پاکستانیوں کا تعلق گجرات سے ہے جو براستہ دبئی لیبیا پہنچے تھے۔فائل فوٹو

اٹلی کشتی حادثہ، ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کر دیا

اسلام آباد : ایف آئی اے نے اٹلی کشتی حادثہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق الیکٹرونک میڈیا پر افسوسناک خبر نشر ہوئی کہ کچھ پاکستانی لیبیا سے اٹلی جاتے ہوئے کشتی حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے، جاں بحق ہونے والے بیشتر پاکستانیوں کا تعلق گجرات سے ہے جو براستہ دبئی لیبیا پہنچے تھے۔

ایف آئی اے نے کشتی میں جانبحق ہونے والے پاکستانیوں کے لواحقین سے رابطہ کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اس  واقعہ میں میں ملوث ایجنٹوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ایجنٹوں کو گرفتار کرنے کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں ، افسوسناک واقعہ میں ملوث تمام سہولت کاروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان ایف آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے تمام اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔  کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں۔