کراچی ( بزنس رپورٹر ) تھارا گروپ اورزین بلڈرزاینڈ ڈیولپرز کے اشتراک سے کراچی کے گنجان آباد علاقے کورنگی میں پہلی بار بین الاقوامی معیار کا رہائشی و تجارتی منصوبہ پیش کر دیا گیا ہے
لانچ کیے جانے والے جدید ترین منصوبے افروز موبائل مال و ریزیڈنسی سے جڑے تعمیراتی دنیا کے معروف ناموں اور کورنگی جیسی لوکیشن پر پہلی بار بین الاقوامی معیار کے منصوبے کی لانچنگ میں شہریوں کی بھرپور دلچسپی نے منصوبے پر قبل از وقت عوامی اعتماد کی مہر ثبت کر دی ہے ۔
کراچی کے گنجان آباد علاقے کورنگی نمبر چار میں پہلی بار تھارا گروپ اور زین بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز نے بین الاقوامی معیار کے موبائل مال و رہائشی منصوبے کی تعمیرات کا آغاز کر کے شہر بھر کی عوام کی توجہ حاصل کر لی ہے ۔
اس ضمن میں اتوار کے روز افروز موبائل مال و ریزیڈنسی کی لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں دن بھر شہریوں کی بڑی تعداد نے منصوبے کی سائٹ پر پہنچ کرفزیکل ماڈل و ڈیجیٹل پروجیکٹ کے ذریعے موبائل مال کی دکانوں اور رہائشی منصوبے کے حوالے سے تفصیلات حاصل کیں اور تھارا گروپ اور زین بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز کے اشتراک سے شروع کیئے جانے والے جدید ترین منصوبے کو سراہا ۔
اس ضمن میں امت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تھارا گروپ کے چیئرمین عامر تھارا کا کہنا تھا کہ شہر مین سٹی ٹاورز اینڈ شاپنگ مال ، سٹی سینٹر، زین موبائل مال اور سن سٹی ریزیڈنسی جیسے کامیاب ترین منصوبوں کے بعد ایک بار پھرکورنگی کی عوام کیلئے ایک شاہکار پروجیکٹ پیش کررہے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ ‘‘ افروز موبائل مال اینڈ ریزیڈنسی بیسمنٹ گراؤنڈ پلس ون پر تعمیر کیا جانے والا کراچی کا سب سے جدید و بین الاقوامی معیار کا موبائل مال ہے ۔ کورنگی جیسے گنجان آباد علاقے اور اس کے اطراف دور دور تک افروز موبائل مال و ریزیڈنسی جیسا بین الاقوامی معیار کا شاندار و جدیدمنصوبہ ڈھونڈے سے بھی نہیں ملے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ افروز موبائل مال کو ہم نے مکمل طور پر موبائل بزنس کیلئے خصوصی طور پر ڈیزائن کیا ہے اور اس جدید مال میں تقریبا 700 دکانیں کاروباری افراد کیلئے تیار کی جارہی ہیں ، جبکہ کاروباری افراد و خریداروں کیلئے موبائل مال میں 10 سے 12 فٹ کا پیسج رکھا گیا ہے تاکہ لوگوں کو بھرپور آرام دہ ماحول مل سکے ۔
عامر تھارا نے بتایا کہ اس جدید ترین موبائل مال کے اوپر 10 فلورز پر 3،2 اور 4 کمروں کے کشادہ اور خصوصی طور پر بین الاقوامی معیار کے عین مطابق رہائشی فلیٹس تیار کیئے جارہے ہیں جوناصرف یہاں کے عوام کے معیار زندگی کو مزید بلند و بہتر کریں گے بلکہ یہاں رہائش اختیار کرنے والوں کو ہر لحاظ سےمکمل سکون و تحفظ کا ایک انوکھا احساس ہوگا۔ گنجان آباد علاقےکے درمیان تعمیر کئے جانے والے جدید ترین منصوبے کیلئے شہر کے سب سے بڑے مسئلہ یعنی پارکنگ کے حوالے سے کیئے گئے سوال پر عامر تھارا نے بتایا کہ افروز موبائل مال و ریزینڈنسی کو ڈیزائن کرتے وقت منصوبے کے تجارتی و رہائشی افراد کے تمام دیرینہ مسائل کے حل کا خصوصی طور پر خیال رکھا گیا ہے ، یہی وجہ ہے کہ موبائل مال میں آنے والے خریداروں اور منصوبے میں رہائش اختیار کرنے والوں کی سہولت کیلئے دو مکمل فلور پارکنگ کیلئے مختص کیئے گئے ہیں جو کہ مکمل طور پر سیکیورٹی ( سی سی ٹی وی کیمروں، تربیت یافتہ سیکیورٹی گارڈز) سے لیس ہوں گے ۔
مہنگائی کے اس دور میں دکانوں اور رہائشی یونٹس کی قیمتوں کے عام آدمی کی پہنچ میں ہونے کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ‘‘ ہمارا مقصد لوگوں کو ان کے دیرینہ خواب کی تعبیر سہولت کے ساتھ فراہم کرنا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ افروز موبائل مال و ریزیڈنسی میں انتہائی کم قیمت اور تین سال کی باسہولت قسطوں پر 24 لاکھ روپے میں ایک عام آدمی کو جدید ترین مال میں دکان اور رہائشی منصوبے میں صرف 40 لاکھ روپے میں رہائش فراہم کی جارہی ہے ۔ تجارتی و رہائشی منصوبے میں چار اطراف سے داخلے کی سہولت ، کشادہ راہداریاں، موبائل مال میں علیحدہ سے مسجد کی تعمیر، جدید باتھ رومز، ہائی اسپیڈ لفٹس، رہائشی منصوبے میں خوبصورت ریسیپشن لابی، بچوں کیلئے پلے ایریا، جمنازیم ، اسٹینڈ بائی جنریٹر سمیت افروز موبائل مال و ریزیڈنسی میں مکمل طور پر جدید ترین سیکیورٹی کے انتظامات کیئے گئے ہیں جو نا صرف منصوبے میں رہائش اختیار کرنے والوں بلکہ موبائل مال کے دکان داروں اور خریداروں کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔ افروز موبائل مال و ریزیڈنسی کی لانچنگ کے موقع پر بکنگ کے لیے آنے والے شہریوں کی تفریح طبع کیلئے شاندار میوزیکل نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ملک کے معروف گلوکاروں، لکی علی باسط علی، نعیم عباس روفی اور سلیم جاوید نے اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ پروگرام میں معروف کامیڈینز ولی شیخ، شکیل جونیجو اور پرویز صدیقی نے اپنے فن سے شہریوں کو محظوظ کیا ۔