ٹی ایل پی:کراچی میں بڑی مارکیٹیں بند،دیگرشہروں میں جزوی ہڑتال

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں ہڑتال کی گئی ۔ کراچی کی تمام بڑی مارکیٹیں بند رہیں ۔پبلک ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چلتی رہی،لاہور سمیت پنجاب کے بعض شہروں میں بھی کہیں کہیں مارکیٹیں بند رہیں ۔
کراچی میں تحریک لبیک کی کال پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کے دوران شہر کے اہم بازار اور کاروباری مراکز بند رہے۔
صدر بازار، بولٹن مارکیٹ، ناظم آباد، حیدری، یوپی موڑ، ناگن چورنگی، ملیر لیاقت مارکیٹ، کھوکھراپار، بڑا بورڈ، کورنگی، لانڈھی، بلدیاتی ٹاؤن، لیاقت آباد، سپر مارکیٹ، جمشید روڈ، گلشن اقبال سمیت دیگر علاقوں کی مارکٹیں مکمل طور پر بند رہیں۔ البتہ پبلک ٹرانسپورٹ سمیت دیگر گاڑیاں معمول کے مطابق چلتی رہیں ۔بیشتر تعلیمی ادارے بھی کھلے رہے
اندرون سندھ بھی ٹی ایل پی کی اپیل پر جزوی ہڑتال کی گئی
لاہور میں بڑی مارکیٹیں بند رہیں سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم رہا ۔البتہ پنجاب کے دیگر شہروں میں جزوی ہڑتال رہی

مانسہرہ کے تاجروں نے مرکزی صدر کی کال کے بعد ھڑتال کو مسترد کردیا۔تمام کاروباری مراکز کھلے رھے۔ تحریک لببیک کی مہنگائی کیخلاف شٹر ڈاون ہڑتال کی کال پر مانسہرہ میں کاروباری مراکز کھلے رہے۔ انجمن تاجران مانسہرہ کے مرکزی صدر ملک شکیل اعوان نے 26فروری کی شب اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔جس میں انھوں نے کہا تھا۔تحریک لببیک کی طرف سے مہنگائی کیخلاف شٹرڈاون ہڑتال کی کال سے ھمارا کوئی تعلق نہیں۔انجمن تاجران کے مرکزی اور صوبائی صدرجوحکم کریں گئے۔اس کے مطابق عمل کریں گئے۔27فروری کو شٹر ڈاؤن کی کال ایک سیاسی جماعت کافیصلہ ھے۔انجمن تاجران مانسہرہ کے مرکزی صدر ملک شکیل اعوان کے پیغام کے بعد تاجروں نے شٹر ڈاؤن کو مسترد کیا گزشتہ روز مانسہرہ میں تمام کاروباری مراکز کھلے رھے