سوات(بیورورپورٹ)سوات میں پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے نے پولیس کی جانب سے گھروں کے باہر گرفتاری کے اعلانات پر عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا
پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے عزیزاللہ گران نے کہاکہ سوات پولیس نے حدود سے تجاوز کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے گھروں کے سامنے گرفتاری کے اعلانات کرکے غلط تاثردیا،
میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین عمران خان نے جیل بھروتحریک کی کال دی ہے، جس پر ہم نے لبیک کہاہے اورپورے ملک میں ایک طریقہ کار اورشیڈول کے مطابق جیل بھروتحریک جاری ہے
انہوں نے کہا کہ شیڈول کے مطابق ملاکنڈریجن کاابھی تک نمبرنہیں آیاہے اورجب نمبر آئے گا تو عوام دیکھ لیں گے کہ جیلوں کوہم کس طرح بھردیتے ہیں،
انہوں نے کہا کہ جب اس ریجن کانمبرہی نہیں آیا۔تو پھرسوات میں پولیس کی طرف سے سابق ارکان اسمبلی کے گھروں کے سامنے گرفتاری کے اعلانات چہ معنیٰ دارد؟