میکسیکوسٹی(انٹرنیشنل ڈیسک)میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئل نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مبینہ "جن” کی تصویر شیئر کردی۔جس کے بعد ان کے خلاف دنیا بھر میں طنز اور تنقید کی مہم شروع ہوگئی ہے
میکسیکو کے صدر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی دو تصاویر کے ذریعے فالوورز کو حیران کر دیا۔ پہلی تصویر میں دکھایا گیا کہ رات کے وقت درخت کی شاخ پر ایک جن بیٹھا ہے
Les comparto dos fotos de nuestra supervisión a las obras del Tren Maya: una, tomada por un ingeniero hace tres días, al parecer de un aluxe; otra, de Diego Prieto de una espléndida escultura prehispánica en Ek Balam. Todo es místico. pic.twitter.com/Tr5OP2EqmU
— Andrés Manuel (@lopezobrador_) February 25, 2023
میکسیکو کے صدر نے دو تصویروں میں سے ایک پر تبصرہ کرتے ہوئے کافی سنجیدگی سے یہ تک لکھا کہ ایک انجینئر3 دن قبل "جنی ایلکس” کی تصویر بنانے میں کامیاب ہو گیا۔
دوسری تصویر پر انہوں نے لکھا کہ یہ قبل از ہسپانوی دور کے ایک شاندار مجسمے کی تصویر ہے۔
ان کے اس ٹویٹ پر طنزیہ تبصرے سامنے آنے شروع ہو گئے۔ ایک صارف نے طنز کیا کہ الکس مخلوق کے افسانے بھی آپ کی کامیابیوں کی طرح حقیقی ہیں۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ میں نے پہلے سوچا کہ یہ ایک طنزیہ اکاؤنٹ ہے ۔ کیا کسی صدر کا طنزیہ اکاؤنٹ بننا چاہئے
متنازعہ تصویر میں یہ دکھایا گیا تھا کہ ایک عجیب و غریب مخلوق اپنی آنکھوں سے چمکتی ہوئی درخت کی شاخ پر یے۔ اس کے حوالے سے جسے قدیم میکسیکن کے افسانوں میں فارسٹ جنی یا ایلکس کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ جن چیزوں کو چھپانے جیسے کام کرکے لوگوں کو تنگ کرتا اور مذاق کرتا ہے