شام(اُمت نیوز) شام میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 9 شہری جاں بحق ہوگئے ہیں
سرکاری خبررساں ادارے سانا کے مطابق سوموار کو بارودی سرنگ پھٹنے کا واقعہ وسطی صوبہ حماہ کے مشرق میں واقع دیہی علاقے السلامیہ میں پیش آیا ہے۔
یہ بارودی سرنگ مبیّنہ طور پر داعش کے جنگجوؤں نے بچھائی تھی۔جب اس کے اوپرسے ان شامیوں کی کارگذری تو وہ دھماکے سے پھٹ گئی۔
اقوام متحدہ کاکہناہے کہ شام بھرمیں ایک کروڑ سے زیادہ افراد دھماکاخیزمواد سے آلودہ علاقوں میں رہتے ہیں۔
مارچ 2011 میں حکومت مخالف مظاہروں کے وحشیانہ جبرکے خلاف شام کی جنگ میں اب تک پانچ لاکھ کے قریب افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔