بلوچستان(اُمت نیوز) ہرنائی میں مسلح افراد کی کان کنوں پر فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ خوست کول مائنز ایریا میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں پر ان کے ڈیرے میں گھس کر فائرنگ کر دی۔
واقعہ میں خوست کول ائنز ایریامیں پیش آیاہے جس میں چار مزدور جاں بحق ہوگئے جبکہ تین افراد زخمی ہوئے ہیں
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ کان کنوں کے ڈیرے میں گھس کرمسلح افراد نے فائرنگ کی اور کوئلے کی 11 کانوں کو بھی آگ لگا دی۔
جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، لیویز حکام کے مطابق لیویز فورس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔