کوئٹہ سمیت صوبے کے 11 اضلاع میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش کا امکان

کوئٹہ (اُمت نیوز)محکمہ موسمیات نے منگل اور بدھ کو کوئٹہ سمیت صوبے کے 11 اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کردیا ہے۔
بارش کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں بلوچستان میں داخل ہوگئیں ہیں۔ جو منگل کو بلوچستان اور یکم مارچ کو ملک کے بالائی علاقوں اور وسطی علاقوں تک پھیل جائیں گی۔
بلوچستان کے11 اضلاع، کوئٹہ، ژوب، خضدار، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، ہرنائی، قلعہ سیف اللّٰہ، قلعہ عبداللّٰہ، چمن اور پشین میں منگل اور بدھ کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔