کراچی (اُمت نیوز) کراچی میں پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ مظاہرہ کراچی میں لیاری کے علاقےبغدادی میں کیا گیا جہاں علاقہ مکینوں کو پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کا مسئلہ ہے۔
مشتعل مظاہرین نے پاکستان پیپلز پارٹی کے علاقائی دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی ہے۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ کر مظاہرین کو منتشر کردیا گیا ہے۔
ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دفتر پر توڑ پھوڑ کے الزام میں 14 افراد کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار تمام افراد پر مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔