اسلام آباد(اُمت نیوز) پی ٹی آئی کے رہنماء فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ انتخابات آئین کے مطابق ہوں گے ، پاکستان بنانا ری پبلک مریم نواز کے باپ کی جاگیر نہیں جمہوریت مملکت ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ لندن پلان مریم صفدر نےخود بتا دیاہے،
یہ لندن پلان چند ماہ پہلے یقین دہانیوں پر نواز شریف نے تیار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے خواہش ظاہر کی کہ عمران خان کو جیل میں ڈالا جائے جبکہ یہ بھی نواز شریف ہی کی خواہش تھی کہ عمران خان کو نااہل بھی کرایا جائے۔