وزیراعظم نے اسکول آن ویلز منصوبے کا افتتاح کردیا

اسلام آباد(امت نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے اسکول آن ویلز منصوبے کا افتتاح کردیا۔ وزیراعظم نے موبائلز اسکول بس میں بچوں سے ملاقات کی۔

شہبازشریف نے کہا کہ موبائل اسکولز کے لئے بسز کی تعداد میں اضافہ کریں گے، بچوں کی تعلیم کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ بہت شاندارمنصوبہ ہے، آزاد کشمیر تک منصوبے کو لے کر جائیں گے۔

اس سے قبل اسلام آباد میں شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج ملک بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز کررہے ہیں، آج سے ملک گیر شجرکاری مہم چلائی جائے گی۔ ملک بھرمیں 24 کروڑ سے زائد درخت لگائے جائیں گے، بدترین حالیہ سیلاب نے جنگلات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔