لاہور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی لاہور کی رہائشگاہ زمان پارک میں پی ٹی آئی کارکنان اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان جھگڑا ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان لاہور سے اسلام آباد عدالتوں میں پیشی کیلیے پہنچ چکے ہیں ، پیچھے سے ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے سڑک سے بینرز اتارنے کیلیے کارروائی کی تو پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے ٹیم پر ڈنڈوں کی برسات کی گئی، گاڑیوں پر ڈنڈے بر سائے گئے ، جس پر جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔
ضلعی انتظامیہ کی ٹیم کی جانب سے زمان پارک کے باہر لگے کیمپ اکھاڑ دیے گئے ،کرسیاں کارپوریشن کے ٹرک میں ڈال دی گئی ہیں جبکہ بینرز اور پینا فلیکس بھی اتار دیے گئے ہیں ۔